اڈانی گروپ نے ایئرلائن کاروبار میں اترنے کی خبروں کی تردید کی
نئی دہلی، 24 جولائی(ہ س)۔ اڈانی گروپ نے میڈیا میں جاری ان خبروں اور بازار میں گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گروپ اپنی فضائی کمپنی (ایئرلائن) شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اڈانی گروپ نے جمعہ کو
اڈانی گروپ نے ایئرلائن کاروبار میں اترمئ کی خبروں کی تردید کی


نئی دہلی، 24 جولائی(ہ س)۔

اڈانی گروپ نے میڈیا میں جاری ان خبروں اور بازار میں گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گروپ اپنی فضائی کمپنی (ایئرلائن) شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

اڈانی گروپ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حالیہ میڈیا رپورٹس اور بازار میں پھیلائی جانے والی ان قیاس آرائیوں کی واضح طور پر تردید کی جاتی ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ اڈانی انٹرپرائزز ایئرلائن کاروبار میں داخل ہونے جا رہی ہے۔

گروپ نے ان دعوؤں کو ’بے بنیاد اور حقائق کے منافی‘ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اڈانی انٹرپرائزز اس وقت ایئرلائن کاروبار میں داخل ہونے کی کسی بھی تجویز پر غور نہیں کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande