
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے نیٹ پیپر لیک، طلبا کے خلاف پولیس کارروائی اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ حکمراں جماعت کے ممبران پارلیمان خود پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ حکومت انتہائی کمزور ہے، پارلیمنٹ نہیں چلا پا رہی ہے۔
پرینکا گاندھی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ نوجوانوں پر ان کے جائز مطالبات کے لیے ظلم کیا جا رہا ہے۔ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم ہر کامیابی کا کریڈٹ لیتے ہیں، خواہ وہ مریخ پر جانا ہو یا اولمپکس میں تمغہ جیتنا ہو لیکن پیپر لیک ہونے کی ذمہ داری کیوں نہیں لیتے؟ گزشتہ 10 برسوں میں 152 پیپر لیک ہوئے، ایک بھی مجرم کو سزا نہیں ہوئی۔ اس کا سہرا بھی انہی کو جاتا ہے۔
پرینکا نے کہا کہ وزیر اعظم ٹویٹ کرتے ہیں کہ انہیں بچوں کی فکر ہے لیکن رات میں انہیبچوں پر آنسو گیس پھینکی جاتی ہے اورانہیں پیٹا جاتا ہے۔ اگر مودی ہر کامیابی کا کریڈٹ لیتے ہیں تو اب انہیں ذمہ داری بھی لینا چاہئے۔ ہزاروں بچے سڑکوں پر ہیں، انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے، ان پر لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے۔ ایک بچے کو بھی کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار وزیر اعظم ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد