پیپر لیک معاملہ میں فاسٹ ٹریک کورٹ کے قیام کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ اپوزیشن پارٹیوں نے پیپر لیک میں ملوث افراد کے لئے سخت سزا کو یقینی بنانے کے لئے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے عہدکی سخت مخالفت کی ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ ساگاریکا گھوش ن
پیپر


نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ اپوزیشن پارٹیوں نے پیپر لیک میں ملوث افراد کے لئے سخت سزا کو یقینی بنانے کے لئے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے عہدکی سخت مخالفت کی ہے۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ ساگاریکا گھوش نے پارلیمنٹ کے احاطے کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، پہلے استعفیٰ، پھر بحث۔ ہم ایوان میں نیٹپر بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن بحث سے پہلے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا چاہیے، اگر وہ استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو ہم بحث نہیں کریں گے۔ دھرمیندر پردھان استعفیٰ کیوں نہیں دیں گے؟ یہ بہت اہم سوال ہے۔

اس دوران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے ایم پی جان برٹاس نے کہا، یہ احتجاج صرف پارلیمنٹ تک محدود نہیں رہے گا۔ ہم سڑکوں پر آئیں گے۔ ہم نے دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے اپنے مطالبے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ذرا بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو نے کہا کہ ایک وائٹ پیپر شائع کیا جانا چاہئے کہ ان کے (دھرمیندر پردھان) کے دور میں کتنے پیپر لیک ہوئے ۔ کتنے لوگوں پر مقدمہ چلایا گیا، کتنے کو سزا ہوئی، کتنے جیل گئے، کتنے کو سزائیں ہوئیں، ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔

اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔اس کے جواب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی ارون سنگھ نے ایم پی جان برٹاس سے وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والا بینر چھین لیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande