ملک کے مغربی علاقوں میں آئندہ 6 دنوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ ملک کے مغربی حصوں کے مختلف علاقوں میں آئندہ چھ دنوں کے دوران شدید سے انتہائی شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر دہلی-این سی آر میں جمعہ کے روز ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی
ملک کے مغربی علاقوں میں آئندہ 6 دنوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان


نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ ملک کے مغربی حصوں کے مختلف علاقوں میں آئندہ چھ دنوں کے دوران شدید سے انتہائی شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر دہلی-این سی آر میں جمعہ کے روز ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی-این سی آر میں جمعہ کو صبح سے دوپہر تک کئی مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ ہفتہ کو بھی تقریباً یہی صورتحال برقرار رہے گی، جبکہ اتوار کو عموماً آسمان ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہفتہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق آئندہ 3 سے 4 دنوں کے دوران شمال مغربی، وسطی اور اس سے متصل شمالی جزیرہ نما بھارت، مشرقی اور شمال مشرقی بھارت میں مانسون سرگرم رہنے کا امکان ہے۔ جمعہ کو گجرات، جنوب مشرقی راجستھان اور وسطی مہاراشٹر کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

شمال مغربی بھارت کے مغربی راجستھان، مشرقی راجستھان، مشرقی و مغربی اتر پردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر، لداخ، ہریانہ اور چندی گڑھ، وسطی بھارت کے مغربی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور مشرقی مدھیہ پردیش، مغربی بھارت کے کونکن، گوا، وسطی مہاراشٹر، سوراشٹرا اور کچھ، شمال مشرقی بھارت کی تمام ریاستوں، اور مشرقی بھارت کے انڈمان و نکوبار جزائر، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم کے مختلف علاقوں میں آئندہ چھ دنوں کے دوران شدید اور بعض مقامات پر انتہائی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

اس دوران ان ریاستوں کے مختلف علاقوں میں تیز رفتار ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث مقامی عوام کی معمول کی زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande