سونم وانگچک کی اہلیہ نے طلباء پر لگائے جا رہے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ ماہر ماحولیات سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے آنگمو نے جنتر منتر پر احتجاج میں شامل طلبہ پر لگائے جانے والے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گیتانجلی آنگمو نے جمعرات کو انسٹاگرام پر لکھا، بطور ایک استاد، میڈیا میں ا
سونم وانگچک کی اہلیہ نے طلباء پر لگائے جا رہے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا


نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔

ماہر ماحولیات سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے آنگمو نے جنتر منتر پر احتجاج میں شامل طلبہ پر لگائے جانے والے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گیتانجلی آنگمو نے جمعرات کو انسٹاگرام پر لکھا، بطور ایک استاد، میڈیا میں اپنے طلباء کی شبیہ کو داغدار ہوتے دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے۔ یہ طلباء جنتر منتر پر پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ طلباء کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے، ان کی تشویش کو سننا چاہئے تھا ۔ ہمارے بچے تحفظ کے مستحق ہیں نہ کہ انہیں ولن کے طور پر پیش کرنے کے ۔ ان کی آواز سنی جانی چاہئے۔

انہوں نے سب پر زور دیا کہ اگر دہلی میں کہیں اور تشدد کی اطلاعات ہیں تو براہ کرم بغیر ثبوت کے انہیں اس تحریک سے نہ جوڑیں۔ جو لوگ ان نوجوانوں کو صحیح معنوں میں جانتے ہیں انہوں نے ان کے غیر معمولی صبر، نظم و ضبط اور تحمل کا مشاہدہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سی جے پی کی طرف سے سنسد چلو مارچ کے اعلان کے بعد، جو طلباء کی تحریک کی قیادت کر رہا ہے، ہزاروں طلباء نے 20 جولائی کو احتجاج کے لیے جمع ہو کر تعلیمی نظام میں بے قاعدگیوں اور پیپر لیک ہونے پر مرکزی وزیر تعلیم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس اور طلباء کے درمیان تصادم ہوا۔ اس واقعے کے بعد دونوں جانب سے سنگین الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande