سی جے پی کے احتجاج سے متعلق این ایس اے کے حکم پرگمراہ کن معلومات پھیلائی گئی، دہلی پولیس نے وضاحت کی
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے جنتر -منتر پر جاری سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے درمیان قومی سلامتی قانون (این ایس اے) سے متعلق سامنے آئی میڈیا رپورٹس پر دہلی پولیس نے وضاحت جاری کی ہے۔پولیس نے جمعرات کو واضح کیا کہ دہ
DELHI-POLICE-ISSUE-CLARIFICATI


نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے جنتر -منتر پر جاری سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے درمیان قومی سلامتی قانون (این ایس اے) سے متعلق سامنے آئی میڈیا رپورٹس پر دہلی پولیس نے وضاحت جاری کی ہے۔پولیس نے جمعرات کو واضح کیا کہ دہلی پولیس کمشنر کو این ایس اے کے تحت سی جے پی کے احتجاج کو روکنے یا اس سے نمٹنے کے لیے تادیبی کارروائی کے اختیارات نہیں دیے گئے ہیں۔یہ حکم نامہ پوری طرح سے معمول کے انتظامی عمل کا حصہ ہے، جس کی ہر تین ماہ بعد تجدید کی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق، کچھ میڈیا اداروں نے یہ خبر دی تھی کہ سی جے پی کے احتجاج کو روکنے کے لئے پولیس کمشنر کو این ایس اے کے تحت گرفتاری اور کارروائی کے اختیارات فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ان رپورٹوں کو گمراہ کن بتاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکم نامے کا احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پولیس نے بتایا کہ این ایس اے کے تحت اختیارات کی تجدید کا حکم 7جولائی 2026کو جاری کیا گیا تھا۔ یہ حکم 19 جولائی 2026 سے 18 اکتوبر 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ حکم سی جے پی کے احتجاج شروع ہونے سے پہلے جاری کیا گیا تھا اور اسے مقررہ انتظامی عمل کے مطابق نافذ کیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر کوئی خصوصی تجویز یا علیحدہ درخواست نہیں کی گئی تھی۔ ہر تین ماہ بعد ہونے والی باقاعدہ تجدید کوکچھ میڈیا رپورٹس نے سی جے پی کے احتجاج سے جوڑ کر پیش کیا ہے ، جس سے غلط پیغام گیا ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی گمراہ کن خبروں پر بھروسہ نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے کسی بھی معلومات کی تصدیق کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم پر گردش کرنے والی غیر تصدیق شدہ معلومات امن و امان کے معاملات کے حوالے سے گمراہی پیدا کر سکتی ہیں، اس لیے صرف حقائق پر مبنی معلومات پر اعتماد کیا جانا چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande