
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جگت پرکاش نڈا نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلباءکے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ اس کے لیے طلبہ کو ان کی رہائش گاہ یا دفتر آنا ہوگا۔
جے پی نڈا نے پارلیمنٹ کے احاطے میں کہا، ہاں، ہم تیار ہیں۔ ہمارے گھر یا ہمارے سرکاری دفتر میں آئیں۔
اس دوران مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پارلیمنٹ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح کر دیا ہے کہ قصوروار پائے جانے والوں کو فاسٹ ٹریک عدالتوں کے ذریعے سخت سزا دی جائے گی۔ ہم کانگریس اور اپوزیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلہ پر سیاست نہ کریں۔ بھاگو مت، اس پر بحث کرو۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے لیڈروں نے 20 جولائی کو جے پی نڈا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور اپنے مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کیاتھا۔ بدھ کو جب دوبارہ مذاکرات کے لیے مدعو کیا گیا تو سی جے پی نے کہا کہ وہ ان کی رہائش گاہ یا دفتر نہیں جائیں گے لیکن وہ کہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
قبل ازیں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ حکومت احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ کہیں بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب سی جے پی کے ذرائع کے مطابق وہ حکومت سے ان کے دفتر یا گھر پر کسی قسم کی بات چیت نہیں کریں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی