
لداخ کے واری لا اور پنسِی لا سمیت اونچائی والے کئی درّوں میں تازہ برفباری
لداخ، 22 جولائی (ہ س)۔ لداخ میں غیر معمولی موسمی صورتحال کے باعث واری لا اور پنسِی لا سمیت اونچائی والے کئی درّوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے موسمی صورتحال کے پیش نظر سفری ہدایت جاری کرتے ہوئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو غیر ضروری سفر مؤخر کرنے اور سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
حکام نے اونچائی والے راستوں سے گزرنے والے گاڑی مالکان سے انتہائی احتیاط برتنے، گاڑیوں میں برف پر گرفت کے لیے زنجیریں رکھنے اور سرکاری موسمی اطلاعات پر مسلسل نظر رکھنے کی اپیل کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر