مہاراشٹر میں شدید بارش کا انتباہ، متعدد اضلاع کے لیے ریڈ، اورنج اور ییلو الرٹ جاری
مہاراشٹر میں شدید بارش کا انتباہ، متعدد اضلاع کے لیے ریڈ، اورنج اور ییلو الرٹ جاریممبئی، 22 جولائی (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید سے انتہائی شدید بارش کے امکان کے پیش نظر ریاست کے مختلف اضلاع کے لیے ریڈ، اورنج
WEATHER MAHA HEAVY RAIN ALERT


مہاراشٹر میں شدید بارش کا انتباہ، متعدد اضلاع کے لیے ریڈ، اورنج اور ییلو الرٹ جاریممبئی، 22 جولائی (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید سے انتہائی شدید بارش کے امکان کے پیش نظر ریاست کے مختلف اضلاع کے لیے ریڈ، اورنج اور ییلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاست میں بیک وقت دوکم دباؤ کا نظام قائم ہونے کے باعث بارش کی شدت میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ موسمیاتی انتباہ کے بعد ریاستی محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے متعلقہ اضلاع کے کلکٹروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔بدھ کو جاری محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ممبئی، تھانے، پونے، ناسک سمیت تقریباً 10 اضلاع میں 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طورپرگھروں سے باہرنہ نکلیں اوراحتیاطی تدابیراختیارکریں۔ محکمہ موسمیات نے پونے کے گھاٹ علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جہاں انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح پالگھر، تھانے، رائے گڑھ، رتناگیری، ناسک کے گھاٹ علاقے، ستارا کے گھاٹ علاقے اور کولہاپور کے گھاٹ علاقوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، جہاں شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ممبئی، رتناگیری، پونے، ناسک، بلڈھانہ، اکولا، واشم، امراوتی، ایوت محل، وردھا، ناگپور، بھنڈارا، گونڈیا، چندرپور اور گڑھ چرولی اضلاع کے لیے ییلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں گرج چمک، تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ادھر ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ تاہم برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے عملے نے پمپنگ سسٹم کے ذریعے فوری طور پر پانی کی نکاسی کا کام انجام دیا، جس کے نتیجے میں شہری زندگی پر بارش کا کوئی بڑا اثر نہیں پڑا۔شدید بارش اور گہرے بادلوں کے باعث شہر میں حد نگاہ بھی متاثر ہوئی ہے، تاہم ممبئی کی لائف لائن سمجھی جانے والی لوکل ٹرین خدمات معمول کے مطابق جاری ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بھی معمول کے مطابق برقرار ہے۔ ریاستی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں، نشیبی علاقوں، دریا اور نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande