کرکٹر ویراٹ کوہلی اور اہلیہ انوشکا نے گرو پورنیما سے قبل متھرا کا دورہ کیا
متھرا، 22 جولائی (ہ س) ۔گرو پورنیما سے پہلے، ہندوستانی کرکٹر ویراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما بدھ کے روز متھرا پہنچے اور سنت پریمانند کے درشن کیے۔گرو پورنیما کا تہوار 29 جولائی کو منایا جائے گا۔ اس سے پہلے ورنداون میں گرو پورنیما کی تقریبات
وراٹ


متھرا، 22 جولائی (ہ س) ۔گرو پورنیما سے پہلے، ہندوستانی کرکٹر ویراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما بدھ کے روز متھرا پہنچے اور سنت پریمانند کے درشن کیے۔گرو پورنیما کا تہوار 29 جولائی کو منایا جائے گا۔ اس سے پہلے ورنداون میں گرو پورنیما کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں۔ اس موقع پر بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما آج اپنے گرو کا آشیرواد لینے متھرا پہنچے۔ ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ویراٹ کوہلی براو¿ن شرٹ اور سفید پینٹ میں نظر آرہے ہیں جب کہ انوشکا شرما سفید اور نیلے رنگ کے سوٹ میں نظر آرہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ویراٹ کوہلی پچھلے کچھ سالوں سے سنت پریمانند جی مہاراج کے درشن کے لیے وقتاً فوقتاً ورنداون آتے رہتے ہیں۔ وہ ٹی20 ورلڈ کپ، آئی پی ایل اور کئی اہم کرکٹ سیریز سے پہلے یا بعد میں آشیرواد لینے کے لیے مندر گئے ہیں۔ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ ویراٹ اور انوشکا روحانی زندگی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اپنے گرو سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ ان کا مذہبی عقیدہ اور سادگی اکثر مداحوں میں بحث کا موضوع بن جاتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande