جھانسی: ڈمپر ٹرک کی زد میں آکر پھیری والے کی موت
جھانسی، 22 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے جھانسی ضلع کے ٹوڈی فتح پور تھانہ علاقے میں بدھ کو سڑک حادثہ میں ایک ڈمپر ٹرک کی زد میں آکر ایکپھیری تاجر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ واقعے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ متوفی کی شناخت بھولا (35) ولد رام چرن اہی
موت


جھانسی، 22 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے جھانسی ضلع کے ٹوڈی فتح پور تھانہ علاقے میں بدھ کو سڑک حادثہ میں ایک ڈمپر ٹرک کی زد میں آکر ایکپھیری تاجر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ واقعے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

متوفی کی شناخت بھولا (35) ولد رام چرن اہیروار ساکن مڑھوری کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بھولا اپنی موٹرسائیکل پر گاوں گاوں جاکر پھیری لگاتا تھا، خواتین کے بالوں کے عوض کپاس کی مٹھائی، برتن اور زیرہ جیسی چیزیں بیچتا تھا۔ وہ بدھ کو کام کے لیے نکلے تھے۔ اسی دوران بھسنیہ میں بڑھوار بس اسٹینڈ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک ان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بھولا ڈمپر کے نیچے جا گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اطلاع ملتے ہی ٹوڈی فتح پور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو ڈمپر کے نیچے سے نکالا گیا۔

اسٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) پون جیسوال نے بتایا کہ تفتیش کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ڈمپر کو قبضے میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande