
نئی دہلی،22جولائی(ہ س)۔ محکمہ انکم ٹیکس نے بتایا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے لیے اب تک تین کروڑ سے زائد انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کیے جا چکے ہیں، جن میں صرف 21 جولائی کو ہی 15 لاکھ سے زیادہ ریٹرن جمع کرائے گئے۔محکمہ نے ٹیکس دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں اور 31 جولائی 2026 سے قبل اپنا آئی ٹی آر-1 یا آئی ٹی آر-2 جمع کرا دیں۔محکمہ کے مطابق 31 جولائی کی آخری تاریخ ان افراد کے لیے مقرر ہے جنہیں آئی ٹی آر-1 یا آئی ٹی آر-2 فارم کے ذریعے ریٹرن داخل کرنا ہے۔ عام طور پر جن افراد کی سالانہ آمدنی انکم ٹیکس چھوٹ کی مقررہ حد سے زیادہ ہو، ان کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنا لازمی ہے۔ محکمہ نے ٹیکس دہندگان سے بروقت ریٹرن جمع کرانے کی اپیل کی ہے تاکہ آخری دنوں میں بڑھنے والے دباؤ اور تکنیکی مشکلات سے بچا جا سکے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan