نیسلے انڈیا کا پہلی سہ ماہی میں خالص منافع 958.68 کروڑ روپے رہا
نئی دہلی، 22 جولائی ( ہ س ) : روزمرہ استعمال کی اشیاء بنانے والی معروف کمپنی نیسلے انڈیا نے مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی (اپریل تا جون) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کا مربوط خالص منافع پہلی سہ ماہی میں 48.26 فیصد بڑھ کر 958.68 کروڑ روپے ہ
27-2026


نئی دہلی، 22 جولائی ( ہ س ) : روزمرہ استعمال کی اشیاء بنانے والی معروف کمپنی نیسلے انڈیا نے مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی (اپریل تا جون) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کا مربوط خالص منافع پہلی سہ ماہی میں 48.26 فیصد بڑھ کر 958.68 کروڑ روپے ہو گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں یہ 646.59 کروڑ روپے تھا۔

کمپنی نے بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی اطلاع میں بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی 25.4 فیصد اضافے کے ساتھ 6,363.27 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5,073.96 کروڑ روپے تھی۔

نیسلے انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) منیش تیواری نے کہا کہ کمپنی نے فروخت میں 25.4 فیصد اضافہ درج کیا ہے، جس میں حجم میں اضافہ اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی فروخت 6,363.3 کروڑ روپے رہی، جسے صارفین کے اعتماد اور مؤثر حکمت عملی سے حمایت ملی۔ جغرافیائی و سیاسی چیلنجز کے باوجود کمپنی کی برآمدات میں 35.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال27-2026 کی پہلی سہ ماہی میں نیسلے انڈیا کی مجموعی آمدنی 25.5 فیصد بڑھ کر 6,400.65 کروڑ روپے ہو گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5,100.33 کروڑ روپے تھی۔ کمپنی کے مجموعی اخراجات میں 20.71 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 5,070.03 کروڑ روپے رہے۔

اپریل تا جون سہ ماہی میں کمپنی کی گھریلو فروخت 25 فیصد بڑھ کر 6,073.05 کروڑ روپے ہو گئی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں یہ 4,860.01 کروڑ روپے تھی۔ اسی دوران کمپنی کی برآمدی آمدنی 35.64 فیصد اضافے کے ساتھ 290.22 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

منیش تیواری نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی نے آپریشنل اخراجات میں بچت کی کوششیں تیز کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے برانڈز میں سرمایہ کاری بھی جاری رکھی۔ اس کے علاوہ اشتہارات پر خرچ میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا، جبکہ کمپنی کا ٹیکس سے قبل آمدنی (ای بی آئی ٹی ڈی اے) مارجن 24.2 فیصد رہا۔

نیسلے انڈیا روزمرہ استعمال کی اشیاء (ایف ایم سی جی) کے شعبے کی ایک بڑی کمپنی ہے۔ اس کا صدر دفتر گروگرام، ہریانہ میں واقع ہے۔ کمپنی کا آغاز 1912 میں ہوا تھا اور یہ میگی، نیس کیفے، کٹ کیٹ اور سیریلیک جیسے مشہور برانڈز تیار کرتی ہے۔ ہندوستان میں کمپنی کے کل 9 مینوفیکچرنگ پلانٹس ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande