ایم پی حنیفہ جان نے کرگل میں سیلاب زدگان کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
لداخ, 22 جولائی (ہ س)۔ لداخ کے رکن پارلیمان محمد حنیفہ نے کرگل ضلع میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے اچانک سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی
Mp jan


لداخ, 22 جولائی (ہ س)۔

لداخ کے رکن پارلیمان محمد حنیفہ نے کرگل ضلع میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے اچانک سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں پیر کے روز کرگل ضلع کے مختلف علاقوں میں اچانک سیلاب آیا، جس سے املاک، زرعی اراضی، مویشیوں اور عوامی بنیادی ڈھانچے کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا۔

محمد حنیفہ نے کہا کہ تسنگرا، شکر چکتن، یوکما کھربو، سنکو، بھگدام، کرکچو، لاتو، سلمو، چوسکور سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں سیلاب اور تودے گرنے سے ہونے والی تباہی پر انہیں گہرا صدمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور مشکل کی اس گھڑی میں وہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande