قاضی رنگا میں سیلاب کی صورتحال سنگین، آٹھ جنگلاتی کیمپ میں پانی جمع ہوا
گوہاٹی، 22 جولائی (ہ س)۔ عالمی ثقافتی ورثےقاضی رنگا نیشنل پارک میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ برہم پترا کے پانی کی سطح میں اضافے سے پارک کے ایک بڑے علاقے میں پانی جمع ہو گیا ہے جب کہ جنگل کے آٹھ کیمپ مکمل طور پر ڈوب گئے ہیں۔ گزشتہ کئی د
Kaziranga-Flood-Situation-Wors


گوہاٹی، 22 جولائی (ہ س)۔ عالمی ثقافتی ورثےقاضی رنگا نیشنل پارک میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ برہم پترا کے پانی کی سطح میں اضافے سے پارک کے ایک بڑے علاقے میں پانی جمع ہو گیا ہے جب کہ جنگل کے آٹھ کیمپ مکمل طور پر ڈوب گئے ہیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے ہونے والی بارش اور ندی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے پارک میں تیزی سے پانی بھر رہا ہے۔ جنگلاتی کیمپوں میںپانی بھر جانے کے باوجود، جنگلاتی کارکن سیلاب کے پانی کے درمیان رہ کر گشت اور نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سیلابی پانی سے بچنے کے لیے ہاتھی، ایک سینگ والے گینڈے اور ہرن سمیت ، مختلف جنگلی حیاتیات محفوظ مقامات کی تلاش میں کاربی اینگلونگ کی پہاڑیوں کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔ جنگلی حیاتیات کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے پارک انتظامیہ نے قومی شاہراہ 715 کے ساتھمنسلک وائلڈ لائف کوریڈورز پر بیریکیڈ لگائے ہیں۔

ہائی وے پر جنگلی حیاتیات کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے گاڑیوں کی رفتار کو کنٹرول کیا گیا ہے۔ ڈرائیوروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آہستہ اور احتیاط سے گاڑی چلائیں۔ دریں اثنا، جنگلی حیاتیات کے تحفظ اور غیر قانونی شکار کو روکنے کے لیے محکمہ جنگلات نے کشتیوں کے ذریعے خصوصی گشت کو تیز کر دیا ہے اور پورے علاقے میں کڑی نگرانی کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande