آسمانی بجلی گرنے سے باپ- بیٹا جاں بحق، خاتون زخمی
پلامو، 22 جولائی (ہ س)۔ پلامو ضلع کے پانکی بلاک علاقے میں ماڑن پنچایت کے پرشوتم پور گاؤں میں منگل کی رات آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے کی موت ہو گئی ، جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔ وہ پانکی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں زیر علاج ہے۔ مرنے والوں کی شناخت وال
JH-FATHER-AND-SON-DIED-DUE-TO-LIGHTNING-STRIKE-


پلامو، 22 جولائی (ہ س)۔ پلامو ضلع کے پانکی بلاک علاقے میں ماڑن پنچایت کے پرشوتم پور گاؤں میں منگل کی رات آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے کی موت ہو گئی ، جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔ وہ پانکی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں زیر علاج ہے۔ مرنے والوں کی شناخت والد بالمکند یادو اور بیٹے دلیپ یادوکے طور پر کی گئی ہے۔ زخمی خاتون کا نام انیتا دیوی ہے جو ایشوری یادو کی بیٹی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق پانکی تھانہ علاقہ کے پورشوتم پور کے رہنے والے بالمکند یادو اور ان کا بیٹا دلیپ یادو، منگل کی شام تترائی گئے ہوئے تھے۔ وہ اس رات اپنی موٹر سائیکل پر گھر واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران آسمانی بجلی گرنے سے موقع پر ہی وہ جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقامی گاؤں والوں کی مدد سے دونوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پانکی تھانے کی پولیس پرشوتم پور پہنچی۔پانکی تھانہ کے انچارج دیپک کمار سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔

اسی دوران پروشوتم پور میں ایک اور دیہی خاتون آسمانی بجلی گرنے سے شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون انیتا دیوی کو علاج کے لیے پنکی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande