کھیت کی جتائی کے دوران ٹریکٹرسے دب کر ڈرائیور جاں بحق
لاتیہار، 22 جولائی (ہ س)۔ صدر پولیس اسٹیشن کےحدودمیں واقع دگیلا گاوں میں بدھ کو ایک کھیت میں جتائی کے دوران ٹریکٹر ڈرائیور راجو اوراوں (28) کی موت ہوگئی۔ متوفی راجو اوراوں ضلع لاتیہار کا رہنے والا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہ
موت


لاتیہار، 22 جولائی (ہ س)۔ صدر پولیس اسٹیشن کےحدودمیں واقع دگیلا گاوں میں بدھ کو ایک کھیت میں جتائی کے دوران ٹریکٹر ڈرائیور راجو اوراوں (28) کی موت ہوگئی۔

متوفی راجو اوراوں ضلع لاتیہار کا رہنے والا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لاتےہار صدر اسپتال بھجوا دیا۔

مقامی لوگوں سے ملی معلومات کے مطابق محمد یوسف انصاری اچاک گاوں کے رہنے والے محمد اکرام انصاری کے کھیت میں جتائی کے لیے ٹریکٹر لایا تھا۔ راجو اوراوں ڈرائیور تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ جتائی کے دوران ٹریکٹر اچانک گڑھے میں پھنس گیا۔ ڈرائیور ٹریکٹر کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک انجن الٹ گیا، جس سے وہ نیچے جا گرا۔ راہگیروں نے ڈرائیور کو بحفاظت بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ بعد میں، انجن کو اٹھانے اور ڈرائیور کو باہرنکالنے کے لیے ایک جے سی بی مشین لائی گئی، لیکن وہ پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔

اسٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) پرمود کمار نے بتایا کہ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande