دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹ سے مثبت رجحانات، ایشیا میں ملا-جلا کاروبار
نئی دہلی، 22 جولائی (ہ س)۔ دنیابھرکے شیئر بازاروں سے آج مثبت رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن میں مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ تاہم، ڈاؤ جونز فیوچرز آج قدرے کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازاروں میں
Global-Market-Trends


نئی دہلی، 22 جولائی (ہ س)۔ دنیابھرکے شیئر بازاروں سے آج مثبت رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن میں مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ تاہم، ڈاؤ جونز فیوچرز آج قدرے کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل خریداری ہوتی رہی۔ وہیں ، ایشیائی بازاروں میں آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔

سیمی کنڈکٹر اسٹاک میں اضافے کی وجہ سے امریکی اسٹاک مارکیٹس گزشتہ سیشن کے دوران مثبت موڈ میں بند ہوئیں۔ ڈاو¿ جونز انڈسٹریل ایوریج 385.38 پوائنٹس یعنی 0.74 فیصد اضافے کے ساتھ 52,224.64 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.89 فیصد اضافے کے ساتھ گزشتہ سیشن کا کاروبار 7,509.20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 329.13 پوائنٹس یعنی 1.29 فیصد اضافے کے ساتھ 25,837.21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب، ڈاؤ جونز فیوچرز آج 0.10 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 52,171.90 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

گزشتہ سیشن میں یورپی بازاروں میں تیزی کا ماحول بنا رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.58 فیصد اضافے کے ساتھ 10,585.91 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 8,363.14 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس نے 164.66 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد اضافے کے ساتھ 25,011.35 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار ختم کیا ۔

ایشیائی بازاروں میں آج ملا جلا کاروبار ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ نو ایشیائی بازاروں میں سے پانچ کے انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں ہیں جبکہ چار کے انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں۔ گفٹ نفٹی 126.50 پوائنٹس یعنی 0.52 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 24,043 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 204.29 پوائنٹس یعنی 0.81 فیصد کی کمی کے ساتھ 24,928 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.76 فیصد گر کر 1,640.40 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.15 فیصد کی کمی کے بعد 6,330.73 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

دوسری جانب نکیئی انڈیکس 550.81 پوائنٹس یعنی 0.83 فیصد اضافے کے ساتھ 66,783 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 5,542.21 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ کوسپی انڈیکس میں آج زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ فی الحال، یہ 318.88 پوائنٹس یعنی 4.73 فیصد اضافے کے ساتھ 7,066.83 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس نے بھی آج نمایاں چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال، یہ 777.10 پوائنٹس یعنی 1.76 فیصد اضافے کے ساتھ 45,009.97 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 3,883.58 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande