کرول باغ میں ایک عمارت میں آگ لگی، دو طلبہ کو بحفاظت بچا یا گیا
نئی دہلی، 22 جولائی (ہ س): کرول باغ تھانہ علاقے میں واقع ایک عمارت کی بالائی منزل پر قائم پیئنگ گیسٹ (پی جی) میں منگل کے روز آگ لگ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے پی جی میں پھنسے دو طلبہ کو بحفاظت باہر نکال لیا، جبکہ واقعے میں ایک طالب علم معمولی زخمی ہوا۔
کرول باغ میں ایک عمارت میں آگ لگی، دو طلبہ کو بحفاظت بچا لیا گیا


نئی دہلی، 22 جولائی (ہ س): کرول باغ تھانہ علاقے میں واقع ایک عمارت کی بالائی منزل پر قائم پیئنگ گیسٹ (پی جی) میں منگل کے روز آگ لگ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے پی جی میں پھنسے دو طلبہ کو بحفاظت باہر نکال لیا، جبکہ واقعے میں ایک طالب علم معمولی زخمی ہوا۔ فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

پولیس کے مطابق کرول باغ تھانہ کی حدود میں واقع اس عمارت کی بالائی منزل کو پی جی کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، جبکہ نچلی منزل پر چمڑے کے جوتے تیار کرنے کی ایک چھوٹی فیکٹری قائم ہے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے باہمی تعاون سے پی جی میں پھنسے دونوں طلبہ کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا۔ اسکے بعد فائر بریگیڈ نے آگ پر مکمل قابو پالیا۔ واقعے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande