میونسپل بھرتی گھوٹالہ: ای ڈی نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا کو طلب کیا
کولکاتا،22جولائی(ہ س)۔مغربی بنگال کے میونسپل بھرتی گھوٹالہ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے۔ ای ڈی نے انہیں 29 جولائی کو صبح 11 بجے حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ذرائع ک
میونسپل بھرتی گھوٹالہ: ای ڈی نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا کو طلب کیا


کولکاتا،22جولائی(ہ س)۔مغربی بنگال کے میونسپل بھرتی گھوٹالہ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے۔ ای ڈی نے انہیں 29 جولائی کو صبح 11 بجے حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ای ڈی نے اسی ہفتے مدن مترا کی اہلیہ ارچنا مترا اور ان کے دونوں بیٹوں سوروپ مترا اور شبھروپ مترا کو بھی پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیے ہیں۔اس سے قبل بھی میونسپل بھرتی گھوٹالہ کی تحقیقات کے سلسلے میں ای ڈی مدن مترا سے منسلک متعدد مقامات پر تلاشی کی کارروائی کر چکی ہے۔واضح رہے کہ میونسپل بھرتی گھوٹالہ کیس میں ای ڈی مختلف افراد سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے اور تحقیقات کا دائرہ بتدریج وسیع کیا جا رہا ہے۔ مدن مترا اور ان کے اہلِ خانہ کو جاری کیے گئے تازہ سمن بھی اسی تحقیقات کا حصہ قرار دیے جا رہے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande