صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوا، چاندی کی قیمتوں میں معمولی گراوٹ
نئی دہلی، 22 جولائی (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں آج ابتدائی تجارت کے دوران معمولی کمی درج کی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازا
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی، 22 جولائی (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں آج ابتدائی تجارت کے دوران معمولی کمی درج کی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 700 روپے فی 10 گرام سے لے کر 760 روپے فی 10 گرام مہنگا ہو گیا ہے۔ دریں اثنا، چاندی کی قیمت میں آج 200 روپے فی کلو گرام کی معمولی گراوٹ نظر آ رہی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا آج ملک کے بیشتر صرافہ بازار وں میں 1,44,230 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,44,380 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,32,210 روپے فی 10 گرام سے 1,32,360 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں 200 روپے فی کلو گرام کی کمی کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 2,34,900 روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,44,380 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,360 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,44,230 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,210 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,44,280 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,260 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,44,230 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,210 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,44,230 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,210 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,280 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,32,260 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,44,380 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,360 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,280 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,32,260 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,44,380 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,360 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,44,230 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کے صرافہ بازار وں میں 1,32,210 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande