
گوہاٹی، 22 جولائی (ہ س)۔
آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما نے بدھ کو سوناری کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے مکانات، ضروری دستاویزات، کتابیں اور دیگر ضروری اشیاء کا انتظام کرے گی۔ انہوں نے لوگوں سے پریشان نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت بحالی اور راحت کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ