پٹنہ میں نیٹ پیپر لیک کے خلاف احتجاج میں آئیسا کا لوک بھون مارچ، پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا کیا استعمال
پٹنہ، 22 جولائی (ہ س)۔ آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کے بینر تلے طلباء نے بدھ کے روز نیٹ پیپر لیک معاملہ کو لیکر پٹنہ میں لوک بھون تک مارچ کیا ۔ احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔مظاہرین ک
پٹنہ میں نیٹ پیپر لیک کے خلاف احتجاج میں آئیسا کا لوک بھون مارچ،  پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا  کیا استعمال


پٹنہ، 22 جولائی (ہ س)۔ آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کے بینر تلے طلباء نے بدھ کے روز نیٹ پیپر لیک معاملہ کو لیکر پٹنہ میں لوک بھون تک مارچ کیا ۔ احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔مظاہرین کو لوک بھون کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس نے پہلے سے بیرکیڈنگ کی تھی ۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ کچھ مظاہرین نے بیرکیڈنگ کو ہٹانے اور آگے بڑھنے کی کوشش کی، جس سے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا اور بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا۔ احتجاج کے دوران کچھ مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑ پ بھی ہوئی۔آئیسا کارکنان نیٹ پیپر لیک کی غیر جانبدارانہ تحقیقات، قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی اور مسابقتی امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاج کے دوران طلباء نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور امتحانی نظام میں بار بار ہونے والی بے ضابطگیوں پر سوال اٹھائے۔مظاہرین نے دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس کی کارروائی کی بھی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت طلبہ کے مطالبات کو طاقت کے ذریعے دبانے کے بجائے پیپر لیک جیسے سنگین معاملات کا احتساب کرے اور مجرموں کے خلاف موثر کارروائی کرے۔ آئیساکے رہنماؤں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پر جلد کوئی ٹھوس کارروائی نہ کی گئی تو تحریک مزیدتیز جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande