سونم وانگچک مزید علاج کےلئے گروگرام کے میدانتا اسپتال منتقل
نئی دہلی، 21 جولائی(ہ س)۔ معروف ماہرِ ماحولیات سونم وانگچک کو منگل کی شام دہلی کے صفدرجنگ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہیں مزید علاج کے لیے گروگرام کے میدانتا اسپتال کی طبی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ صفدرجنگ اسپتال کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن ک
سونم وانگچک مزید علاج کےلئے گروگرام کے میدانتا اسپتال منتقل


نئی دہلی، 21 جولائی(ہ س)۔ معروف ماہرِ ماحولیات سونم وانگچک کو منگل کی شام دہلی کے صفدرجنگ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہیں مزید علاج کے لیے گروگرام کے میدانتا اسپتال کی طبی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

صفدرجنگ اسپتال کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق، دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد شام 6 بج کر 40 منٹ پر سونم وانگچک کو مزید علاج کے لیے میدانتا اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا کہ اسپتال سے رخصت کے وقت ان کی مجموعی صحت مستحکم تھی، تاہم وہ اب بھی پین سائٹوپینیا(ایسی طبی کیفیت جس میں خون کے تینوں اہم اجزا یعنی سرخ خون کے خلیے، سفید خون کے خلیے اور پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو جاتی ہے) میں مبتلا ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان کے خون میں سیریم پوٹاشیم کی مقدار 3.4 ایم ای کیو/ایل ریکارڈ کی گئی۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ علاج کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کے لیے سونم وانگچک کی میڈیکل ٹیم کو تمام ضروری طبی دستاویزات، جانچ رپورٹس اور علاج سے متعلق مکمل ریکارڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande