
پولیس نے سونی پت میں سرحد کو سیل کر دیا جس سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا
چنڈی گڑھ، 21 جولائی (ہ س) ۔پنجاب کے کسانوں کے دہلی مارچ کے بعد ہریانہ کے ایک درجن اضلاع میں پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سرحدی رکاوٹوں کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کسانوں نے دہلی میں مہاپنچایت بلائی ہے تاکہ امریکہ بھارت آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔ ہریانہ اور پنجاب کے کسان دہلی کی طرف مارچ کرنا چاہتے ہیں۔ کسانوں کے مارچ کی وجہ سے، سونی پت میں کنڈلی-سنگھو سرحد پر تقریباً 4 کلومیٹر طویل ٹریفک جام ہو گیا ہے۔ ہریانہ پولیس نے وجرا گاڑیاں تعینات کر دی ہیں اور گاڑیوں کی گہرائی سے چیکنگ کر رہے ہیں۔ دہلی میں داخلے کی اجازت صرف معائنہ کے بعد دی جارہی ہے۔
کروکشیتر میں پرائیویٹ بس سے دہلی جانے والے کسانوں کو پولیس نے جیوتیسر چوکی کے قریب ایک چوکی پر روکا۔ بس میں 30 کے قریب کسان سوار تھے اور پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ان میں بھارتیہ کسان یونین (پیہووا) کے ترجمان پرنس وڑائچ بھی شامل تھے۔ حصار کے علاقے میں، دہلی پولیس نے بہادر گڑھ-دوارکا بائی پاس پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ پرائیویٹ گاڑیوں کو سخت چیکنگ کے بعد ہی گزرنے کی اجازت ہے۔
شمبھو بارڈرپر کسانوں کے دھرنے سے امرتسر-دہلی اور چنڈی گڑھ-دہلی قومی شاہراہیں سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔ بارش کے موسم میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس نے ہریانہ کے کروکشیتر، کیتھل اور سونی پت اضلاع میں کسان رہنماو¿ں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی