برکس ممالک نے ٹی سی آئی ایم کو مضبوط کرنے کے لئے ملایا ہاتھ، ماہرین کے ورکنگ گروپ کی تشکیل کی تیاری
نئی دہلی، 21 جولائی(ہ س)۔ بھارت کی برکس 2026 صدارت کے تحت منگل کے روز چنڈی گڑھ میں روایتی، تکمیلی اور مربوط طب (ٹی سی آئی ایم) پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن ممالک نے روایتی طب کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، تحقیق کی حوصلہ افزائ
برکس ممالک نے ٹی سی آئی ایم کو مضبوط کرنے کے لئے ملایا ہاتھ، ماہرین کے ورکنگ گروپ کی تشکیل کی تیاری


نئی دہلی، 21 جولائی(ہ س)۔

بھارت کی برکس 2026 صدارت کے تحت منگل کے روز چنڈی گڑھ میں روایتی، تکمیلی اور مربوط طب (ٹی سی آئی ایم) پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن ممالک نے روایتی طب کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنے اور مؤثر صحت کے نظام کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا۔

مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود اور وزارتِ آیوش کے اشتراک سے منعقدہ اس اجلاس میں برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، بھارت، ایران، روس، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران برکس ایکسپرٹ ورکنگ گروپ برائے ٹی سی آئی ایم کے قیام کے لیے تیار کردہ مجوزہ مسودے کو رکن ممالک کی باہمی رضامندی سے حتمی شکل دی گئی۔ یہ ورکنگ گروپ روایتی طب کے شعبے میں تحقیق، تعلیم، پالیسی سازی اور ضابطہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔

اجلاس کا افتتاح وزارتِ آیوش کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا نے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت کی آیوش روایات اور روایتی طب کے میدان میں عالمی سطح پر تعاون کو وسعت دینے کے لیے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔تقریب کے دوران قائم کیے گئے آیوش زون نے بھی شرکائ کی خاص توجہ حاصل کی، جہاں برکس ممالک کے نمائندوں نے آیوش غذا، صحت و فلاح سے متعلق مشاورت، یوگا سرگرمیوں اور بھارت کے نباتاتی و جڑی بوٹیوں کے طبی ورثے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔اجلاس میں روایتی طب کے شعبے میں صلاحیت سازی، تعلیم، انسانی وسائل کی ترقی، طلبہ و اساتذہ کے تبادلے اور مشترکہ تحقیقی منصوبوں جیسے اہم موضوعات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande