
علی گڑھ،21 جولائی (ہ س)۔
ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی کے بی ٹیک ؍بی ای ،سال آخر کے 3 طلبہ کو کیمپس پلیسمنٹ مہم کے توسط سے ٹیمفلو سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ ، دہلی نے ملازمت کی پیشکش کی ہے۔ بھرتی کے عمل میں آن لائن تکنیکی اور استعدادی امتحان کے ساتھ ہی تکنیکی اور ایچ آر انٹرویو شامل تھے۔
پلیسمنٹ مہم کے لیے 2026 بیچ کے 36 طلبہ نے اندراج کرایا تھا، جن میں سے آخرکار 3 طلبہ کا انتخاب کیا گیاجن میں وکاس شرما (بی ٹیک کمپیوٹر انجینئرنگ)، آصف اکبر (بی ٹیک الیکٹریکل انجینئرنگ) اور شاکر فیاض (بی ٹیک الیکٹرانکس انجینئرنگ) شامل ہیں۔
کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد مزمل اور تربیت و تقرری انچارج ڈاکٹر معینہ اطہر نے منتخب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ