
نئی دہلی ، 21 جولائی (ہ س)۔ نائب صدرجمہوریہ ہند سی پی رادھا کرشنن نے سکم کے نامچی ضلع میں زیر تعمیر سرنگ میں ہونے والے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ نائب صدر رادھا کرشنن نے منگل کو ایکس پر لکھا ’ نامچی ضلع میں زیر تعمیر سرنگ میں ہونے والے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے‘۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ میں پراتھناکرتا ہوں کہ جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے انہیں ہمت اور طاقت ملے ،جولوگ پھنسے ہوئے ہیںانہیں بحفاظت نکالا جاسکے اور زخمی جلد صحت یاب ہوجائیں۔قابل ذکر ہے کہ نامچی ضلع کے سمردونگ، جھولنگے میں زیر تعمیر سرنگ کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے باہر نکلنے کے دروازے بند ہو گئے اور کئی مزدور پھنس گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 9 کارکنوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan