
لکھنؤ، 21 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منگل کو کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز کو منظوری دی گئی۔ 5 کالی داس مارگ پر واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں دیگر تجاویز کے علاوہ 3 اگست سے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس کا انعقاد بھی شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک سمیت دیگر وزرا نے میٹنگ میں شرکت کی۔
کابینہ میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کی تین تجاویز کو منظوری دی گئی ہے ۔ اتر پردیش حکومت نے طالبات کو مفت اسکوٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2025-26 میں تمام کالجوں سے فارغ التحصیل ہونے والی سرفہرست پانچ فیصد طالبات کو اسکوٹی ملیں گے۔ یہ اسکوٹی پیٹرول سے چلنے والی ہوں گی۔
معذور، شہیدوں کی بے سہاراخاندانوں کی طالبات کو ترجیح دی جائے گی۔ اعلیٰ تعلیم کے وزیر یوگیندر اپادھیائے نے بتایا کہ اس اسکیم سے ان طالبات کو فائدہ پہنچے گا جن کے سرپرستوں کی سالانہ آمدنی 12 لاکھ روپے سے کم ہے۔ حکومت اس اسکیم پر تقریباً 400 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد