جائیداد کے تنازعہ میں بیٹوں نے والدین کو قتل کر دیا
غازی آباد ، 21 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش میں غازی آباد ضلع کے کراسنگ ریپبلک تھانہ علاقے کے ویر نگر محلے میں خاندانی تنازعہ نے ایک جوڑے کی جان لے لی۔ پولیس نے ان کے دونوں بیٹوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ پیر کی رات 2 بجے کے قریب پ
جائیداد کے تنازعہ میں بیٹوں نے والدین کو قتل کر دیا


غازی آباد ، 21 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش میں غازی آباد ضلع کے کراسنگ ریپبلک تھانہ علاقے کے ویر نگر محلے میں خاندانی تنازعہ نے ایک جوڑے کی جان لے لی۔ پولیس نے ان کے دونوں بیٹوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ پیر کی رات 2 بجے کے قریب پیش آیا۔ڈی سی پی سریندر ناتھ تیواری نے منگل کو بتایا کہ پولیس کو آدھی رات کے قریب ڈائل 112 سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک بزرگ جوڑے کو ان کے بیٹوں نے بے دردی سے پیٹا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی جوڑے کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ بعد میں دم توڑ گئے۔ ان کی شناخت گنگاشرن ( 56) اور ان کی اہلیہ وملیش (54) کے طور پر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دو بیٹے دیپک اور للت جائیداد کے تنازعہ کو لے کر جھگڑ رہے تھے۔اس دوران دونوں افراد نے درمیان میں آنے والے والدین کو بھی مارنا شروع کر دیا۔ انہوں نے جوڑے کو دھکا دیا، جس سے وہ سر کے بل گر گئے اور شدید زخمی ہوئے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ معاملے میں رپورٹ درج کی جا رہی ہے۔ دونوں بیٹوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ دونوں بیٹے شرابی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande