
نامچی ، 21 جولائی (ہ س)۔ جنوبی سکم کے سمردونگ میں نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹڈ(این ای پی سی) کے تیستا اسٹیج-6 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں سرنگ میں پھنسے کارکنوں کی تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ مزید دو لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
نامچی ضلعی انتظامیہ کے مطابق جائے وقوعہ پر راحت اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیںاس دوران دو لاشیں نکالی گئی ہیں اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد نو پہنچ گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس(این ڈی آر ایف) اور دیگر متعلقہ ایجنسیاں سرنگ کے اندر پھنسے کارکنوں کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ضلع کے سینئر افسران جائے وقوعہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔
این ایچ پی سی کے تیستا اسٹیج-6 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی سرنگ میں پیر کی دوپہر کو نامچی ضلع کے سمردونگ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ۔ ٹنل کے اندر کام جاری تھا کہ اچانک مزدوروں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد ٹنل کے اندر گیس کا اخراج شروع ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد کارکنان خوفزدہ ہو گئے اور اپنی جان بچانے کے لیے سرنگ سے باہر بھاگنے لگے۔ اس دوران کچھ کارکن باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دیگر سرنگ میں پھنس گئے۔ کئی کارکن ابھی بھی سرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan