سمردونگ سرنگ حادثے پر وزیر اعظم مودی نے وزیر اعلیٰ تمانگ سے ٹیلیفون پر بات کی، ہر ممکن مدد کا یقین دلایا
گنگٹوک، 21 جولائی (ہ س)۔ سکم کے نامچی ضلع کے جھولونگے کے تحت سمردونگ میں زیرِ تعمیر این ایچ پی سی تیستا مرحلہ-6 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی سرنگ میں ہوئے حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ سے ٹیلیفون پر بات چیت کر کے
وزیر اعظم نریندر مودی۔ فوٹو فائل


گنگٹوک، 21 جولائی (ہ س)۔ سکم کے نامچی ضلع کے جھولونگے کے تحت سمردونگ میں زیرِ تعمیر این ایچ پی سی تیستا مرحلہ-6 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی سرنگ میں ہوئے حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ سے ٹیلیفون پر بات چیت کر کے واقعے کی صورتحال اور جاری بچاو مہم کی معلومات حاصل کی۔

وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی کہ وزیر اعظم مودی نے متاثرہ مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرنے کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کی فکر، حساسیت اور تعاون کے عزم نے اس مشکل وقت میں سکم کے لوگوں کو بڑا حوصلہ اور اعتماد دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق، نیشنل ڈزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، اسٹیٹ ڈزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، سکم اسٹیٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ایس ڈی ایم اے)، ضلع انتظامیہ، مقامی پولیس، رنگپو پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) کی میڈیکل ٹیم اور مقامی برادری باہمی تال میل کے ساتھ بچاو مہم کو کامیاب بنانے اور متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔

وزیر اعلیٰ تمانگ نے سکم کے عوام کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کا تعاون، حساسیت اور ریاست کے ساتھ یکجہتی انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکم وزیر اعظم کی مسلسل رہنمائی اور حکومتِ ہند کے تعاون اور عزم کے لیے ہمیشہ ممنون رہے گا۔ قابلِ ذکر ہے کہ جنوبی سکم کے سمردونگ میں واقع این ایچ پی سی کی ایک سرنگ میں مبینہ گیس کے اخراج اور سرنگ میں ملبہ گرنے کے بعد سے اب تک سات لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ حادثے کی جگہ پر امدادی اور بچاو کا کام جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande