اے ایم یو کے ایس ٹی ایس اسکول میں ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ مہم کے تحت پودے لگائے گئے
علی گڑھ، 21 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایس ٹی ایس اسکول (منٹو سرکل) میں وزارتِ ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے شروع کی گئی ملک گیر مہم ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ کے تحت پودے لگا
پروفیسر محمد شمیم


علی گڑھ، 21 جولائی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایس ٹی ایس اسکول (منٹو سرکل) میں وزارتِ ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے شروع کی گئی ملک گیر مہم ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ کے تحت پودے لگائے گئے۔ شجرکاری مہم میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے اراکین نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اسکول کے احاطے میں مختلف مقامات پر پودے لگائے۔

اسکول کے پرنسپل مسٹر فیصل نفیس نے کہا کہ یہ مہم ماؤوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے تحفظ کے لیے ہماری اجتماعی ذمہ داری کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پودا سرسبز اور زیادہ پائیدار مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

پروگرام کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ لگائے گئے پودوں کی نگہداشت کی جائے گی اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ شجرکاری مہم کو محمد عدنان خان، محمد فرقان اور مدثر علی رضوی نے مربوط کیا ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande