سکم سرنگ حادثہ پر وزیرِ اعظم نریندر مودی کا اظہارِ افسوس، جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے دو، دو لاکھ روپے امداد کا اعلان
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س): وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سکم کے ضلع نامچی میں زیرِ تعمیر سرنگ کے منہدم ہونے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی
وزیرِ اعظم قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے


نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س): وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سکم کے ضلع نامچی میں زیرِ تعمیر سرنگ کے منہدم ہونے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش ظاہر کی۔

وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ حادثے میں جان گنوانے والے ہر فرد کے قریبی لواحقین کو وزیرِ اعظم قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے دو، دو لاکھ روپے بطورِ امدادی رقم دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ہر زخمی کو 50 ہزار روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس المناک حادثے نے انہیں انتہائی غمزدہ کر دیا ہے اور اس مشکل گھڑی میں ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت اور بہترین علاج فراہم کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande