امت شاہ نے سکم کے وزیرِ اعلیٰ کو زمین کے تودے کھسکنے کے معاملہ پر ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س): مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز سکم کے وزیرِ اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ سے ٹیلی فون پر بات کر کے ضلع نامچی میں زیرِ تعمیر سرنگ کے قریب پیش آنے والے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے کے بعد کی صورتحال اور جاری راحت و بچاؤ کارروائ
امت شاہ نے سکم کے وزیرِ اعلیٰ کو لینڈ سلائیڈنگ پر ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا


نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س): مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز سکم کے وزیرِ اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ سے ٹیلی فون پر بات کر کے ضلع نامچی میں زیرِ تعمیر سرنگ کے قریب پیش آنے والے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے کے بعد کی صورتحال اور جاری راحت و بچاؤ کارروائیوں کی تفصیلات حاصل کیں۔

امت شاہ نے وزیرِ اعلیٰ کو یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں مرکزی حکومت پوری مضبوطی کے ساتھ سکم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کو کامیاب بنانے اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مرکز کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

مرکزی وزیرِ داخلہ نے راحت اور بچاؤ کارروائیوں میں مصروف تمام ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پھنسے ہوئے افراد کو جلد بحفاظت نکال لیا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ضروری امداد بروقت فراہم کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande