شرد پوار اور سنجے راؤت جنتر منتر پہنچے، طلبہ کی حمایت کا اعلان
نئی دہلی، 21 جولائی(ہ س)۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(شرد چندر پوار) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے شیو سینا(ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے راؤت اور اروند ساونت سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ منگل کے روز جنتر منتر پہنچ کر مظاہرین سے ملاق
شرد پوار اور سنجے راؤت جنتر منتر پہنچے، طلبہ کی حمایت کا اعلان


نئی دہلی، 21 جولائی(ہ س)۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(شرد چندر پوار) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے شیو سینا(ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے راؤت اور اروند ساونت سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ منگل کے روز جنتر منتر پہنچ کر مظاہرین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

یہ معلومات سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے سربراہ ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔

ابھجیت دیپکے کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے پیر کے روز مظاہرین پر کیے گئے مبینہ لاٹھی چارج کی سخت مذمت کی اور امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پولیس کی سخت کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سنجے راؤت اور اروند ساونت نے کہا کہ ’بچوں کے مستقبل کے لیے جاری یہ تحریک رکنے والی نہیں ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم بھوک ہڑتال میں بھی شامل ہوں گے۔رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ طلبہ کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande