شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے کیرتی وردھن سنگھ
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س): وزیر مملکت برائے امور خارجہ ، کیرتی وردھن سنگھ 23 اور24 جولائی کو کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ وہاں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایس سی او سی
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے کیرتی وردھن سنگھ


نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س): وزیر مملکت برائے امور خارجہ ، کیرتی وردھن سنگھ 23 اور24 جولائی کو کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ وہاں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایس سی او سی ایف ایم اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر تک بشکیک میں ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ ایس سی او تعاون کے کلیدی شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ بشکیک سربراہی اجلاس میں سربراہان مملکت کی طرف سے اختیار کیے جانے والے دستاویزات اور فیصلوں کو حتمی شکل دیں گے۔ دورے کے دوران وزیر مملکت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کر سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande