
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س): مرکزی وزیرِ صحت و خاندانی بہبود جے پی نڈا منگل کو اچانک 'کاکروچ جنتا پارٹی' کے پارلیمنٹ مارچ کے دوران جھڑپ اور پولیس کارروائی میں زخمی ہونے والے نوجوانوں کی عیادت کے لیے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال پہنچے۔
اسپتال میں وزیرِ صحت نے زخمی نوجوانوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ جے پی نڈا نے آر ایم ایل اسپتال میں ڈاکٹروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ بھی کی، جس میں انہوں نے زخمیوں کے علاج کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں اور ہدایت دی کہ تمام متاثرین کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسکے بعد وہ لیڈی ہارڈنگ اسپتال بھی پہنچے۔
واضح رہے کہ جنتر منتر سے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کے دوران ہونے والی جھڑپ میں متعدد طلبہ زخمی ہوئے تھے، جنہیں علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس وقت آر ایم ایل اسپتال میں 65 جبکہ لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں 82 طلبہ کا علاج جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے رہنما بھی زخمیوں کی عیادت کے لیے ان اسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد