پروفیسرمحمد شمیم نے ریسرچ میتھڈولوجی پر خطبات پیش کیے
علی گڑھ،21 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس کے پروفیسر محمد شمیم نے ملک کے ممتاز اعلیٰ تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ دو تعلیمی پروگراموں میں ریسرچ میتھڈلوجی اور معیاری تحقیق کے موضوعات پر خطبات پیش کیے۔ انٹیگرل
پروفیسر محمد شمیم


علی گڑھ،21 جولائی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس کے پروفیسر محمد شمیم نے ملک کے ممتاز اعلیٰ تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ دو تعلیمی پروگراموں میں ریسرچ میتھڈلوجی اور معیاری تحقیق کے موضوعات پر خطبات پیش کیے۔

انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ کے انٹیگرل بزنس اسکول کے شعبہ بزنس مینجمنٹ کی جانب سے منعقدہ ایک ہفتہ کے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں بطور مہمانِ اعزازی اور ریسورس پرسن شرکت کرتے ہوئے پروفیسر شمیم نے ‘‘خیال سے بصیرت تک: اعلیٰ اثرات کے حامل تحقیقی سوالات کی تیاری’’ موضوع پر اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ اچھی طرح مرتب کیے گئے تحقیقی سوالات کامیاب اور عمدہ تحقیق کی بنیاد ہوتے ہیں، کیونکہ یہی تحقیقی طریقہ کار، اعداد و شمار کے حصول، تجزیہ اور تشریح کی سمت متعین کرتے ہیں۔

ایک دیگر پروگرام میں پروفیسر محمد شمیم نے پونے کے عابدہ انعامدار سینئر کالج کے کامرس ریسرچ سینٹر کی جانب سے منعقدہ کامرس کے پی ایچ ڈی کورس ورک کے تحت ‘ریسرچ ڈیزائن پرزنٹیشن’ سیشن میں ریسورس پرسن اور موڈریٹر کے طور پر ذمہ داری انجام دی۔

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی کے نظرثانی شدہ کورس ورک نصاب کے تحت منعقدہ اس آن لائن سیشن میں ریسرچ اسکالرز کو معیاری تحقیقی تجاویز تیار کرنے اور اپنی تحقیقی پیشکش کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande