
پٹنہ، 21 جولائی (ہ س)۔ جن سوراج پارٹی کے سربراہ اوربانکی پور سے امیدوار پرشانت کشور نے وارڈ نمبر 22 میں کرشنا پتھ واقع رامہری اپارٹمنٹس میں محلے کی میٹنگ سے خطاب کیا۔اس میٹنگ کے دوران انہوں نے جن سوراج کے کارکن کی گرفتاری اوردہلی کے جنتر منترپرطلباء پرلاٹھی چارج کے حوالے سے بیان دیا۔ پرشانت کشور نے کہا کہ کل آپ نے دیکھا حکومت نے ملک کے بچوں کو، بھائیوں کو جس طرح سے پٹوایا ہے۔ بانکی پور کے لوگ اس کا جواب اپنے ووٹوں کے ذریعے دیں گے۔ وہ بی جے پی کودکھا دیں گے کہ یہ جمہوریت ہے، کسی کی اجارہ داری نہیں ہے۔ پرشانت کشور نے کہا کہ یہ لڑائی بی جے پی حکومت، یہاں کی ان کی تنظیم، اور ان کے تکبراوربانکی پور کے لوگوں کے درمیان ہے۔ خواہ وہ کتنی ہی کوشش کریں، اس بار ان کے ہتھکنڈے کام نہیں آئیں گے۔ نومبر 2025 میں بہار کے لوگوں نے جو غلطیاں کیں وہ اس بار بانکی پور میں نہیں دہرائی جائیں گی۔ 30 جولائی کو جب ووٹ ڈالے جائیں گے تو بانکی پور کے لوگ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan