
نئی دہلی ، 21 جولائی (ہ س)۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اپنے تین ملکوں کے سرکاری دورے کے دوسرے مرحلے میں شمالی مقدونیہ کی راجدھانی اسکوپجے پہنچیں۔ ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ ٹیمچو مکنسکی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق یہ کسی ہندوستانی صدر کا شمالی مقدونیہ کا پہلا دورہ ہے ، جو دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اور خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ دورہ ہندوستان-شمالی مقدونیہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔
قابل ذکر ہے کہ صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے مالڈووا میں اپنے تین ملکوں کے سرکاری دورے کا پہلا مرحلہ مکمل کیا۔ اس کے بعد اب وہ شمالی مقدونیہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ شمالی مقدونیہ کے لیے روانگی سے پہلے، مرمو نے چیسیناؤ میں ایک سرکاری ضیافت میں شرکت کی۔ اس دورے کے دوران صدر مرمو نے مالڈووا میں ہندوستانی برادری کے ارکان سے بھی بات چیت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan