ایم پی میں بجلی کمپنی کے انجینئر کے ٹھکانوں پر لوک آیکت کا چھاپہ، آمدنی سے 258 فیصد زیادہ جائیداد کا انکشاف
ایم پی میں بجلی کمپنی کے انجینئر کے ٹھکانوں پر لوک آیکت کا چھاپہ، آمدنی سے 258 فیصد زیادہ جائیداد کا انکشاف ۔ بیٹے، بہو، داماد کے نام کروڑوں کی فیکٹری، عالیشان بنگلے، پلاٹس کی دستاویزات برآمد اندور، 21 جولائی (ہ س)۔ لوک آیکت نے منگل کی صبح وی
بجلی کمپنی کے انجینئر کے ٹھکانوں پر دستاویزات کی جانچ کرتی ہوئی لوک آیکت کی ٹیم


بجلی کمپنی کے انجینئر کے ٹھکانوں پر دستاویزات کی جانچ کرتی ہوئی لوک آیکت کی ٹیم


ایم پی میں بجلی کمپنی کے انجینئر کے ٹھکانوں پر لوک آیکت کا چھاپہ، آمدنی سے 258 فیصد زیادہ جائیداد کا انکشاف

۔ بیٹے، بہو، داماد کے نام کروڑوں کی فیکٹری، عالیشان بنگلے، پلاٹس کی دستاویزات برآمد

اندور، 21 جولائی (ہ س)۔ لوک آیکت نے منگل کی صبح ویسٹ زون الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے سپرنٹنڈنگ انجینئر (فائنانس) شیورام سیمیل کے نو ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپہ مار کارروائی کی۔ ابتدائی جانچ میں سیمیل کے پاس جائز آمدنی کے مقابلے میں تقریباً 258 فیصد زیادہ جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔ لوک آیکت نے کرپشن کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

لوک آیکت ٹیم نے آج صبح تقریباً 5.30 بجے سیمیل کے اندور، پیتھم پور، دھار اور مرینا میں واقع کل نو ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی لوک آیکت ایس پی راجیش سہائے کی قیادت میں کی گئی۔ ابتدائی جانچ میں سیمیل کے گھر سے 4 کلو چاندی، 300 گرام سونا اور 3 لاکھ روپے نقد ملے۔ اس کے علاوہ بیٹے، بہو اور داماد کے نام پر کروڑوں کی فیکٹری، عالیشان بنگلے اور پلاٹس کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

شیورام سیمیل ان دنوں اندور کے پولو گرانڈ دفتر میں تعینات ہیں۔ لوک آیکت کے مطابق سیمیل نے اپنی 33 سالہ ملازمت کے دوران جائز آمدنی سے کہیں زیادہ جائیداد بنائی ہے۔ جانچ کے دوران اندور کی سلیکان سٹی میں واقع سی-44 پر تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ روپے لاگت کا تین منزلہ عالیشان مکان ملا۔ وہیں پیتھم پور سیکٹر-3 میں بیٹے شبھم کے نام سے شبھم الیکٹریکلز نامی ٹرانسفارمر مینوفیکچرنگ فیکٹری ملی، جس کی تخمینہ لاگت ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔

جانچ میں یہ بھی سامنے آیا کہ بہو اور دیگر اہل خانہ کے نام سے کارنش پاور زون فرم رجسٹرڈ ہے، جس کا شیئر کیپٹل پچاس لاکھ روپے ہے۔ فرم کے نام پر پیتھم پور میں دو صنعتی پلاٹ خریدے گئے ہیں، جن میں سے ایک پر پرانی فیکٹری چل رہی ہے جبکہ دوسرے پر نئی فیکٹری کی تعمیر جاری ہے۔ اس پر اب تک تقریباً ایک کروڑ روپے خرچ ہونا پایا گیا ہے۔

لوک آیکت کو دھار ضلع کے اجینی صنعتی علاقے میں داماد اور بیٹے کے نام سے چلنے والی ’ایس ایس الیکٹریکلز‘ فرم بھی ملی۔ یہاں تین صنعتی پلاٹوں پر تقریباً ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی سرمایہ کاری سامنے آئی ہے۔ اسی علاقے میں ’کرشنا پاور‘ کے نام سے ایک اور پلاٹ پر فیکٹری کی تعمیر بھی جاری ملی، جس پر اب تک تقریباً دس لاکھ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔ جانچ کے دوران رشتہ دار کے نام سے چلنے والی ’اے-ون الیکٹریکل‘ فیکٹری بھی ملی ہے، جس میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی جانچ کی جا رہی ہے۔

اندور میں سپت شرنگی نگر سلیکان سٹی میں واقع دفتر کی عمارت اہلیہ اور بیٹے کے نام پر ملی، جس کی گائیڈ لائن قیمت ساٹھ لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ روڈ پر واقع انجنی نگر اور دیواس ناکا علاقے میں بھی فرموں کے دفاتر کی تلاشی لی گئی۔ اومیکس سٹی میں بیٹوں کے نام سے تقریباً بیس لاکھ روپے کا پلاٹ اور شبھم الیکٹریکلز کے نام پر تقریباً پندرہ لاکھ روپے کی مہندرا الیکٹرک کار بھی ملی۔ مرینا کے رویداس نگر میں تقریباً پچاس لاکھ روپے قیمت کا دو منزلہ مکان بھی جانچ میں سامنے آیا، جہاں گوالیار لوک آیکت کی ٹیم نے تلاشی لی۔

لوک آیکت کے مطابق سیمیل کو پوری ملازمت کے دوران تقریباً دو کروڑ روپے کی خالص تنخواہ ملی، جبکہ اب تک چھ کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زیادہ کی جائیداد اور سرمایہ کاری کا پتہ چلا ہے۔ گزر بسر کا خرچ جوڑنے پر کل اخراجات سات کروڑ سولہ لاکھ روپے سے زیادہ بنتے ہیں، جو جائز آمدنی سے تقریباً 258 فیصد زیادہ ہیں۔

لوک آیکت پولیس نے شیورام سیمیل کے خلاف پریوینشن آف کرپشن (ترمیمی) ایکٹ، 2018 کی دفعہ 13(1)(بی) اور 13(2) کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ فی الحال ڈی ایس پی سنیل تالان، آنند چوہان، دنیش پٹیل، دیپک شیجوار سمیت لوک آیکت کی کئی ٹیمیں تمام نو ٹھکانوں پر دستاویزات، بینک کھاتوں اور بے نامی جائیدادوں کی باریکی سے جانچ میں مصروف ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande