
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر قائدین نے منگل کو کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔
اوم برلا نے ایکس پر لکھا، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کو سالگرہ کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات! میں آپ کی اچھی صحت، خوشی اور خوشحال زندگی کے لیے اشور سے دعا کرتا ہوں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ان کی لمبی عمراور صحت مند زندگی کے لئے نیک خواہشات۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کو سالگرہ کی مبارکباد۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی