لداخ انتظامیہ نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر سیاحوں، مسافروں اور عام لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی
لداخ انتظامیہ نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر سیاحوں، مسافروں اور عام لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی لداخ، 21 جولائی (ہ س)۔ لداخ انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کی جانب سے خطے میں شدید بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر سیاحوں، مسافروں اور عام لوگوں کو
لداخ انتظامیہ نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر سیاحوں، مسافروں اور عام لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی


لداخ انتظامیہ نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر سیاحوں، مسافروں اور عام لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی

لداخ، 21 جولائی (ہ س)۔ لداخ انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کی جانب سے خطے میں شدید بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر سیاحوں، مسافروں اور عام لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ متعلقہ مل کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ شدید بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اچانک سیلاب، تودے گرنے اور ضروری خدمات میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔

انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ موسمی حالات بہتر ہونے تک حساس علاقوں کا سفر مؤخر کریں، جبکہ لداخ میں موجود سیاحوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ لوگوں کو دریاؤں، نالوں، سیلاب کے خطرے والے علاقوں اور تودے گرنے کے خدشے والی ڈھلوانوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔

مسافروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر نہ کریں اور پانی سے بھرے نالوں، خراب سڑکوں یا غیر مستحکم پلوں کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔ انتظامیہ نے مقامی باشندوں سے بھی محتاط رہنے، ہنگامی صورتحال کے لیے ضروری سامان تیار رکھنے اور حکام کی جانب سے جاری کسی بھی انخلا کے حکم پر فوری عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

دریں اثنا، تمام ضلع انتظامیہ، ہنگامی امدادی اداروں اور متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے اور چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande