
نئی دہلی،21 جولائی(ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے ڈاکٹر صوفیہ اُتساہی کوسی سی آر یو ایم کی گورننگ باڈی ممبر نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں (سکریٹری جنرل، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس) نے ڈاکٹر صوفیہ اتساہی کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید جتائی ہے کہ وہ مستقبل میں مزید ترقی کے منازل طے کریں گی۔ ڈاکٹر صوفیہ اتساہی عالمی شہرت یافتہ شاعر پدم شری بیکل اُتساہی کی بیٹی ہیں اور اس وقت CGHS یونانی ویلنیس سنٹر، سائوتھ ایونیو اور راشٹرپتی بھون، نئی دہلی میں چیف میڈیکل آفیسر یونانی اے سی جی کے عہدہ پر فائز ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais