
علی گڑھ، 21 جولائی (ہ س)۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر رومان اختر نے ناگپور میں منعقدہ انڈین آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن کے پوسٹ گریجویٹ کورس میں عمدہ ترین کلینیکل کیس پرزنٹیشن ایوارڈ جیتا۔ اس پرزنٹیشن کو ملک بھر سے آئے ممتاز آرتھوپیڈک سرجری ماہرین نے بے حد سراہا۔
ڈاکٹر رومان اختر کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر شعبہ پروفیسر عبد القیوم خان اور شعبہ کے اساتذہ نے کہا کہ قومی سطح کے علمی فورمز پر اس نوعیت کی کامیابیاں شعبے میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے اعلیٰ معیار اور طبی مہارت کی شاندار روایت کی عکاسی کرتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ