
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ ماہر ماحولیات سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے انگمو نے منگل کو دہلی ہائی کورٹ سے ان کی عرضی پر سماعت کرنے اور وانگچک کو دہلی کے صفدر جنگ اسپتال سے میدانتا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دینے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔
گیتانجلی نے ایکس پر لکھا،”وانگچک کو ہماری پسند کے اسپتال میدانتا میں داخل کرنے کے حق میں حکم کے لیے دہلی ہائی کورٹ کا تہہ دل سے شکریہ۔ انتہائی مشکل حالات کے باوجود اس بروقت جیت کے لیے ایڈوکیٹ اکھل سبل، بہولی شرما اور ان کی ٹیموں کا تہہ دل سے شکریہ۔“
قابل ذکر ہے کہ جنتر منتر پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگچک کو 21 ویں دن دہلی پولیس نے اسپتال میں داخل کرایا تھا۔
یہ تحریک تعلیمی نظام میں بے ضابطگیوں اور نیٹ پیپر لیک کے خلاف چلائی جا رہی ہے، جس کی قیادت سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی ) کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد