وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب دھرنے پر بیٹھے راہل اور پرینکا سمیت متعدد کانگریس رہنما حراست میں لیے گئے
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ نیٹ سوالیہ پرچہ لیک معاملے میں طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی کے احتجاج میں راہل گاندھی کی قیادت میں مظاہرہ کر رہے کانگریس رہنماؤں کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ مظاہرے میں راہل گاندھی کے ساتھ پرینکا واڈرا سمیت کانگریس ک
وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب دھرنے پر بیٹھے راہل اور پرینکا سمیت متعدد کانگریس رہنما حراست میں لیے گئے


نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ نیٹ سوالیہ پرچہ لیک معاملے میں طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی کے احتجاج میں راہل گاندھی کی قیادت میں مظاہرہ کر رہے کانگریس رہنماؤں کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ مظاہرے میں راہل گاندھی کے ساتھ پرینکا واڈرا سمیت کانگریس کے کئی ارکان پارلیمنٹ، کیرالہ کانگریس کے صدر وی ڈی ستیشن اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار بھی شامل تھے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو بھی بعد میں مظاہرے کی جگہ پہنچے۔

کانگریس رہنما طلبہ کے خلاف پولیس کی طاقت کے استعمال کے خلاف وزیراعظم کی رہائش گاہ کی جانب مارچ کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کو وزیراعظم کی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پہلے ہی روک دیا، جس کے بعد کانگریس رہنما وہیں دھرنے پر بیٹھ گئے۔ پولیس نے ان رہنماؤں کو حراست میں لے لیا اور بس میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔

اس سے پہلے راہل گاندھی نے لوگوں سے وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ طلبہ پر حملہ ہر بھارتی خاندان پر حملہ ہے اور وزیراعظم مودی کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

دھرنے کے دوران مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن نے احتجاجی مقام پر پہنچ کر راہل گاندھی سے بات چیت کی۔ کانگریس رہنماؤں نے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کے دوران پولیس نے کئی کانگریس کارکنوں کو بھی حراست میں لیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande