شادی کے 21دن بعد دلہن کا اغوا، 8 مسلح بدمعاشوں نے ای ۔رکشہ کو گھیر کر اٹھایا
مونگیر،21جولائی(ہ س)۔ بہار کے مونگیر ضلع میں پیر کی رات شادی کے صرف 21 دن بعد ایک نئی نویلی دلہن کے اغوا کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آٹھ مسلح جرائم پیشوں نے ایک مرکزی سڑک پر اس کے ای-رکشہ کو گھیر لیا اور اسلحہ کی نوک پر ارچنا کماری (20) کو اغ
شادی کے 21دن بعد دلہن کا اغوا، 8 مسلح بدمعاشوں نے ای ۔رکشہ کو گھیر کر اٹھایا


مونگیر،21جولائی(ہ س)۔ بہار کے مونگیر ضلع میں پیر کی رات شادی کے صرف 21 دن بعد ایک نئی نویلی دلہن کے اغوا کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آٹھ مسلح جرائم پیشوں نے ایک مرکزی سڑک پر اس کے ای-رکشہ کو گھیر لیا اور اسلحہ کی نوک پر ارچنا کماری (20) کو اغوا کر لیا۔ واردات کے دوران بدمعاشوں نے خاتون کے شوہر اور اہل خانہ کی بھی بے رحمی سے پٹائی کر دی۔ واقعہ جمال پور-دولت پور پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا ۔ خاندان ایک ای رکشہ میں سفر کر رہا تھا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ مسلح جرائم پیشوں نے انہیں گھیر لیا۔ مجرموں نے پہلے ای رکشہ کو روکا اور پھر شوہر آنند کمار اور خاندان کے دیگر افراد پر حملہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے 20 سالہ ارچنا کماری کو زبردستی بندوق کی نوک پر اپنی گاڑی میں بٹھایا اور تیزی سے فرار ہوگئے۔ واقعہ اتنا اچانک پیش آیا کہ دیکھنے والے کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے قاصر رہے۔ پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔متاثرہ ارچنا کماری کھڑگپور کی رہنے والی ہے۔ اس نے 29 جون کو بھاگلپور کے سلطان گنج کے رہنے والے آنند کمار سے شادی کی۔ شادی کے بعد یہ جوڑا اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کر رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔

جمال پورتھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ صدر ایس ڈی پی او ابھیشیک آنند نے بتایا کہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا ہے۔ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔ بدمعاشوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جارہی ہے ۔پولیس نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے خاندانی جھگڑے یا دیگر محرکات کے امکان کی بھی چھان بین شروع کردی ہے۔ ایس ڈی پی او نے کہا کہ ہر ممکن زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ہی قصورواروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایک مرکزی سڑک پر مسلح جرائم پیشوں کی طرف سے کئے گئے اس واقعہ سے مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande