سیکورٹی فورسز نے اوڑی میں ایل او سی کے قریب اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا
سرینگر 21 جولائی (ہ س): اوڈی علاقے کے گوالتا میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ تعینات سیکورٹی فورسز نے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایل او سی پر تعینات فوج کی 19 راج رائفل نے گوالتا گاؤں میں چوکس کے قریب سے کی
سیکورٹی فورسز نے اوڑی میں ایل او سی کے قریب اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا


سرینگر 21 جولائی (ہ س): اوڈی علاقے کے گوالتا میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ تعینات سیکورٹی فورسز نے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایل او سی پر تعینات فوج کی 19 راج رائفل نے گوالتا گاؤں میں چوکس کے قریب سے کی گئی برآمدگی کے بارے میں پولیس اسٹیشن اوڑی کو مطلع کیا۔ پی ایس اوڑی سے پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور برآمد شدہ اشیاء کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں ایک اے کے 47 رائفل، دو ایم پی 5 بندوقیں، چار پستول، ایک اے کے 47 میگزین، چار ایم پی 5 میگزین اور 12 پستول میگزین شامل ہیں۔ جائے وقوعہ سے ایک تار کٹر بھی ملا ہے۔ اس سلسلے میں آرمس ایکٹ کی دفعہ 7/25 کے تحت ایف آئی آر نمبر 80/2026 پولیس اسٹیشن اوڑی میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande